Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں آتشزدگی

خمیس مشیط ...خمیس مشیط کے الشرقیہ محلے کی 5منزلہ عمارت میں لگی آ گ پر قابوپالیا گیا۔ شہری دفاع کے ترجمان محمد العاصمی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آگ دوسری منزل کے ایک مکان کی بیٹھک میں لگی تھی۔ مردانہ بیٹھک 4x5میٹر کی تھی۔ آگ لگنے سے مکمل تباہ ہوگئی۔ مکان کے باقی حصے دھویں سے آلودہ ہوجانے کے باعث ناقابل استعمال ہوگئے۔ فلیٹ میں مالک ، اسکی بیوی اور2 بچے موجود تھے۔ انہیں او رعمارت میں موجودیگر 10خواتین اور 8بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ابھی تک آگ لگنے کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 

شیئر: