Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے کارکنان کی رہائش کے ضوابط کی منظوری دیدی

جدہ... سعودی کابینہ کا اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے آبادی سے باہر کاررکنان کی رہائش کے قواعد و ضوابط ، انسداد رشوت قانون اور مذابح میں سعودیوں کو ملازم رکھنے کا نظام جاری کردیا۔ کابینہ نے2018ءمالی سال کی پہلی سشماہی کے دوارن مالیاتی اور اقتصادی تبدیلیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ نے 2017ءسے متعلق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی 54ویں سالانہ رپورٹ کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔ سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ مملکت کے منفرد تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ کابینہ نے حلف وفاداری اٹھانے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دی۔ کابینہ نے افغان دارالحکومت کابل کے قریب اسپورٹس کلب اور کھیلوں کے کارواں پر دہرے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ نے برطانیہ اور آئرلینڈ کے ساتھ وزٹ ویزوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔ خلا کی دریافت سے متعلق روس کے ساتھ معاہدے کی منظوری بھی جاری کی۔ کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں۔ کابینہ نے ریاستی آمدنی کے قانون کی دفعہ 25میں ترمیم بھی کی۔
 

شیئر: