سعودی پائلٹ خواتین کی تقرری جلد
ریاض ... ناس ایئرلائنز کے ایگزیکٹیو چیئرمین بندر المہنا نے کہا ہے کہ جلد ہی سعودی خواتین کو پائلٹ کے طور پر تعینات کیا جائیگا۔ انہیں معاون ہواباز پروگرام میں شامل کرکے ہوابازی کی تربیت دی جائیگی۔ ناس پہلی سعودی ایئرلائن ہے جس نے اعلیٰ عہدوں پر سعودی خواتین کی تقرریاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں انتظامیہ میں کئی سعودی خواتین کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ناس سعودی خواتین کو اچھے عہدوں پر فائز کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ سعودی عرب کی ترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔