Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد اویسی کی الیکشن کمشنر سے ملاقات ، تلنگانہ میں انتخابات کا مطالبہ

حیدر آباد۔۔۔۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدا لدین اویسی نے تلنگانہ کے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں مستقل حکومت کیلئے جلد الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن جلدانتخابات کرائے گا۔واضح ہو کہ اے آئی ایم آئی ایم نے تلنگانہ میں ہونے والے اگلے اسمبلی انتخابات کیلئے7 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔اے آئی ایم آئی ایم کے مطابق اویسی کے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی حیدر آباد کے چندرائن گٹہ اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہوں گے۔یاد رہے کہ کہ گزشتہ دنوں تحلیل کی گئی تلنگانہ اسمبلی میں 7 ارکان اے آئی ایم آئی ایم کے تھے۔ ریاستی اسمبلی کا الیکشن آئندہ سال پارلیمانی انتخابات کے ساتھ کرانے کا امکان تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -بجنور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،6افراد ہلاک

شیئر: