انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سے اسکواش کو فروغ ملے گا، جان شیر
اسلام آباد: پاکستان کے شہرہ آفاق اسکواش کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپیئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سے ملک میں اسکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسکواش کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جان شیر خان نے کہا کہ حکومت ضلعی، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر اسکواش کے فروغ کےلئے اسکواش کورٹ بنائے تاکہ جو گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ موجود ہے وہ تربیت حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں