میر سرفراز بگٹی سینیٹر منتخب
کوئٹہ ..بلوچستان میں سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر سرفراز بگٹی37 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار رحمت اللہ کاکڑ کو 20 ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار علاء الدین مری اور میر غلام دستگیر بادینی بھی میدان میں تھے۔بلوچستان اسمبلی کے 61 میں سے 57 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ 4 ارکان نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ کے سینیٹر نعمت اللہ زہری عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلوچستان سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے سینیٹ کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ نعمت اللہ زہری سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کے بھائی ہیں۔دریں اثناءمیر سرفراز بگٹی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے سینیٹ میں نمائندگی کا موقع ملا یہ صرف عوام اور لیڈر شپ کے مجھ پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔