Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں وزراءکالگژری گاڑیاں واپس کرنے سے انکار

کراچی... سندھ کے وزرا اور سرکاری افسران نے لگژری گاڑیاں واپس دینے سے انکار کر دیا ۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی گاڑیاں واپس کرنے کو تیار نہیں ۔ وزرا ءاور افسران کا موقف ہے کہ وہ ب±لٹ پروف گاڑیاں سیکیورٹی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے گاڑیوں کی تحویل پر قانونی راستے تلاش کرنے شروع کر د ئیے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ کے پاس10 ب±لٹ پروف اور8 لگژری گاڑیاں ہیں۔ سندھ پولیس کے پاس58 لگژری اور 3 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔ گورنر سندھ کے پاس 6 لگژری اور ایک بلٹ پروف گاڑی ہے۔یاد رہے کہ چیف سیکریٹری نے 3 دن کے اندر تمام لگژری اور بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ الٹی میٹم کے باوجود ایک بھی گاڑی واپس نہیں مل سکی ۔

شیئر: