Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین نواز چچا کے گلے لگ کر رو پڑے

لندن ...سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن پہنچ گئے۔ جمعرات کی دوپہر لندن کے ریجنٹ اسلامک سینٹر میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ ہوگی جس کے بعد میت پاکستان منتقل کی جائے گی۔ دریں اثناءسابق وزیر اعلی پنجاب بدھ کی رات لندن پہنچے تو نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز چچا کے گلے لگ کر رو پڑے۔ قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ کلثوم نواز کے لئے دعا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف دکھی تھے۔ مریم بیٹی بھی والدہ کو یاد کرکے رو رہی تھیں۔ انہیں سمجھایا اور دلاسہ دیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیرول پر رہائی کی درخواست پر نوازشریف اور مریم نواز نے دستخط سے انکار کیا تو میں نے دستخط کئے ۔ کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق باتیں درد دل رکھنے والے کو زیب نہیں دیتیں۔انہوںنے کہا کہ یہ کتنی تکلیف دہ بات ہے کہ احتساب عدالت نے جو فیصلہ دیا اس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی نے 109 سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں۔ عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں۔ امید ہے انصاف کا بول بالا ہو گا۔

شیئر: