صحت مند جگر کے لیے یوگا آسن
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
جگر جسم کا ایک اہم عضو ہے جو جسم کے افعال کو بہتر بناتا ہے ۔ اس کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے ۔ جگر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کچھ خاص یوگا آسن ہیں جو جگر کو تنو مند رکھنے کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں ۔
کپال بھاٹی پرنیاما سانس کی ورزش ہے جو جگر کے جملہ امراض یرقان اور ہیپاٹائیٹس جیسی بیماریوں سے نجات دلانے کے لیے کی جاتی ہے ۔ یہ آسن تلی کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے ۔ اسے کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک ہموار جگہ پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں ۔ گہرا سانس آہستگی سے اندر کھینچیں ۔ پوری طاقت سے نتھنوں سے سانس کو باہر نکالیں ۔ آپ کی پوری توجہ سانس کے آنے جانے پر ہو ۔ بہترین نتائج کے لئے روزانہ کم از کم پندرہ منٹ کے لیے اس آسن کو کریں ۔
دھڑ آسن جسے "بوپوز" بھی کہتے ہیں جگر میں چربی جمع ہوجانے کے خلاف حیران کن طور پر موثر ثابت ہوتا ہے ۔ یہ جگر کو حرکت دیتا ہے اسے مضبوط بناتا ہے اور اس میں موجود اضافی چربی کو جسم میں توانائی کے قابل بنا دیتا ہے ۔ پیٹ کے بل لیٹ جائیں ٹانگوں اور اگلے دھڑ کو بیک وقت اٹھا لیں ۔ اپنے پیروں کو ہاتھوں سے پکڑ لیں ۔ اس پوزیشن میں جتنی دیر رہ سکیں رہیں ۔ وقفے وقفے سے اس عمل کو جتنا دہراسکیں دہرائیں ۔
اردھا متسینڈر آسن جگر کے عوارض کے لئے جادو کی طرح کام کرتا ہے ۔ یہ جگر پر دباؤ ڈالنے میں مدد کرتا ہے جس کی مدد سے جگر زہریلی کثافتوں کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔ زمین پر آلتی پالتی مار کر اس طرح بیٹھیں کہ بایاں پاؤں دائیں پاؤں کے اوپر ہو جب کہ گھٹنے زمین سے اوپر کی جانب اٹھے ہوں ۔ اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں سے گزارتے ہوئے اپنے بائیں پاؤں کو پکڑلیں ۔پھر بائیں ٹانگ سے پیٹ کو ہلکا سا دبائیں یہ کرتے ہوئے اپنے سر کو دائیں جانب موڑلیں .
کوفیس پوز جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے ۔ کروسس جگر کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں جگر سکڑ جاتا ہے اور کام کرنا چھوڑ دیتا ہے ۔ وہ زہریلی کثافتوں کو نکالنے ، بیکٹیریا سے لڑنے اور چکنائی کو توانائی میں بدلنے کے قابل نہیں رہتا ۔ یہ آسن جگر کو متحرک کرتا ہے ۔ سب سے پہلے زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں جب کہ دونوں ٹانگیں ایک دوسرے کے اوپر ہوں ۔ کمر کو بالکل سیدھا کر لیں اپنے ہاتھوں کو کمر پر لے جائیں ۔ ایک اوپر کی جانب سے کندھے پر رکھ لیں جبکہ دوسرے کو سائیڈ سے لے جاتے ہوئے پسلیوں کے قریب کمر پر رکھ لیں ۔ اب دونوں ہاتھوں کو ملا لیں ۔ اس پوزیشن میں دو سے تین رہیں اور پندرہ منٹ تک اسے دہراتے رہیں ۔