قاہرہ ... عرب وزرائے خارجہ نے یمن کی آئینی حکومت کی تائید و حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کردیا۔ عرب وزرائے خارجہ نے یمن کے اتحاد ، خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کےلئے ہر ممکنہ اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے اندرونی امورمیں ہر طرح کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔ عرب وزراءنے ترک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق کے اندرونی امور میں مداخلت بند کرے اور خطے کے امن و استحکام کو لاحق کئے جانے والے اشتعال انگیز تصرفات سے باز آجائے۔ عراق سے اپنی افواج واپس بلالے۔