Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر اوقیانوس کی انتہائی گہرائی میں 3نئی اور پراسرار سمندری مخلوق کی دریافت

لیما ....  سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے بحری حیاتیات پر کام کے دوران 3نئی اور آسیب نما قسم کی آبی مخلوق کا سراغ لگایا ہے۔ جو گلابی، نیلی اور قرمزی رنگ کی ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے پیرو او رچلی کے ساحلی علاقوں میں ایک خاص قسم کے کیمرے کی مدد سے تقریباً100 گھنٹوں پر مشتمل وڈیو تیار کرلی۔ جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔  انہیں دریافت کرنے والوں کا کہناہے کہ یہ عجیب و غریب مخلوق سطح سمندرسے تقریباً21ہزار فٹ گہرائی میں بنی سرنگ اور اسکے آس پاس سے ملی ہیں۔ ماہرین کی اس ٹیم نے اس کا سراغ لگایا ہے۔ وہ کثیر المملکتی قسم کی تھی جسے بین الاقوامی  ٹیم بھی کہا جاسکتا ہے۔ ٹیم کے ارکان جنوبی  مشرقی بحر اوقیانوس کی انتہائی گہرائی میں واقع اٹاکاما سرنگ کے آس پاس آبی حیاتیات کے بارے میں معلومات جمع کررہے تھے کہ  اچانک انکی نظر گھونگوں سے ملتی جلتی اس آبی مخلوق پر پڑی۔ آبی حیاتیات کے ماہرین اور دیگر سائنسدانوں نے اسے انتہائی غیر معمولی مخلوق قرار دیا ہے او رکہا ہے کہ یہ انتہائی سخت جان قسم کی ہے کیونکہ سمندر کی اتنی گہرائی میں زندہ سلامت رہنے کیلئے اچھی خاصی طاقت اور قوت مدافعت چاہئے۔  دریافت ہونیوالی مخلوق کا جسم جیلٹن کی بنی لگتی ہے اور اسے پکڑ کر سمندر سے باہر نکالا جائے تو انکے جسم پر سے یہ مومیائی پرت خود بخود ٹوٹ پھوٹ کر الگ ہوجاتی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ماہرین کی ٹیم نے جو وڈیو تیار کی ہے وہ ایک سو گھنٹے طویل ہے یعنی اگر اسے چلایا جائے تو اسے دیکھنے کیلئے مسلسل 4دن سے زیادہ کا وقت چاہئے۔ واضح ہو کہ اٹاکاما سرنگ  تقریباً6ہزار میل لمبی ہے اور جنوبی امریکہ کے مغربی ساحلی علاقے میں 8ہزار میٹر تک کی گہرائی میں موجود ہے۔ نیو کیسل یونیورسٹی کے شعبہ آبی حیاتیات کے پروفیسر ڈاکٹر تھامس لنلے کا کہناہے کہ نو دریافت مخلوق میں  کوئی ایسی خاص چیز ضرور موجود ہے جو انہیں سمندر کی انتہائی گہرائی میں محفوظ او رمامون زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔
 
مزید پڑھیں:- -  - -لندن: نقب زنی کے 80فیصد واقعات کا سراغ نہیں ملتا

شیئر: