بحیرہ روم میں مصری پاکستانی بحریہ کی فوجی مشقیں
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
ریاض- - - - مصر اور پاکستان کی بحری افواج نے بحیرہ روم میں جمعرات کو فوجی مشقیں کیں۔ پاکستان کا جنگی جہاز پی این ایس سیف مشقوں میں شریک رہا۔ اسکائی نیوز نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کی افواج نے مشکوک جہازوں کی تلاشی ، جنگی بحری بیڑے سے ہیلی کاپٹروں کی پرواز اور اترنے نیز دن اور رات کے وقت بحری فوجی سگنلز کے استعمال کی مشقیں کیں۔ مشترکہ آپریشن کے تصور مختلف جنگی نظریات سے واقفیت ، تجربات کے تبادلے کیلئے مشقیں کی گئیں۔مصری افواج ان دنوں دوست ممالک کے ساتھ عسکری تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشقوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔