Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستارنے رابطہ کمیٹی سے کیوں استعفی دیا؟

کراچی ...سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔مسلسل نظر انداز کئے جانے پر دلبرداشتہ تھے۔ اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی بھی ایم کیو ایم پاکستان سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ فاروق ستار نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ذاتی وجوہ کی بنا پر استعفیٰ دیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان میں وہ عزت نہیں دی جارہی تھی جو انہیں ماضی میں ملتی تھی۔ فیصلہ سازی و مشاورت میں فاروق ستار کو شریک نہیں کیا جا رہا تھا ۔ آئندہ چند دنوںمیں فاروق ستار ایم کیو ایم چھوڑنے سمیت بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔حال ہی میں فاروق ستار نے یہ انکشاف بھی کیا تھاکہ انہیں پی ٹی آئی کی قیادت نے تحریک انصاف میں شامل ہوکر این اے 247 سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے جس پر وہ قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی قیادت نے فاروق ستار کی پارٹی میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت فاروق ستار کوپارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے سکتی ہے۔ متحدہ زرائع کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا عندیہ دیاہے ۔ فاروق ستار کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جائے گا۔ان سے رابطہ کرکے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

شیئر: