میت جاتی امرا منتقل‘ نماز جنازہ 5 بجے ہوگی
لاہور: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت آج صبح 6:50 بجے قومی ائرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچنے کے بعد شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچا دی گئی۔ اس موقع پر شہباز شریف، اسما نواز، عثمان ڈار اور حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے 14 افراد پاکستان پہنچے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسین اور حسن نواز والدہ کی میت کے ساتھ تدفین کے لیے پاکستان نہیں آئے۔
ذرائع کے مطابق ائرپورٹ پر شہباز شریف، سلمان شہباز اور جنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد سخت سیکورٹی میں جاتی امرا پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق آج شام 5 بجے مولانا طارق جمیل بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔