Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوتم گمبھیر نے اوڑھا دوپٹہ اور لگائی بندیا؟

نئی دہلی۔۔۔۔معروف کرکٹر گوتم گمبھیر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی رائے رکھنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے۔ بغیر کسی تکلف کے اپنی بات صاف طور پر بیان کرنا ان کی خاصیت ہے۔ ان دنوں گمبھیر کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں جن میں وہ اپنی پیشانی پر بندیا لگائے اور دوپٹہ اوڑھے نظر آرہے ہیں۔پہلے تو گمبھیر کا یہ روپ دیکھ لوگ حیران رہ گئے لیکن جب حقیقت کا علم ہوا تو ان کے مداحوں نے تعرفوں کے پل باندھ دیئے۔ گزشتہ دنوںگوتم گمبھیر خواجہ سراؤں کی جانب سے منعقدہ ’’  ہجڑہ ہبا ‘‘کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے خواجہ سراؤں سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  ان کاحلیہ اپنایا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں کو حیران کرگئی۔گمبھیر نے کہا کہ خواجہ سرا قابل احترام ہیں۔گمبھیر اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے سماجی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے نکسلائٹس کے حملے میں ہلاک ہونیوالے25 فوجیوں کے بچوں کی تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری کا اعلان کیا۔ ستمبر 2017ء میں جموں کشمیر پولیس افسر جو جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ان کی بیٹی کو تعلیم اور تاحیات امداد کا اعلان کیا۔خواجہ سراؤں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصویر پر تبصرے کے جواب میں گمبھیر نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ یہ مرد یا عورت کی بات نہیں بلکہ انسان ہونے کی بات ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -انگلش کی پابندی ختم، ہندی یا ہنگلش کے ذریعے ڈاکٹر بن سکتے ہیں
 

شیئر: