Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہند کرکٹ: بڑی اسکرینز کی تنصیب پر پابندی

 
  لاہور : پنجاب حکومت نے 19ستمبر کو پاکستان اور ہندکے درمیان ایشیا کپ کے شیڈول میچ کیلئے عوامی مقامات یا پارکس پر بڑی ا سکرینز نصب کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے گراونڈز میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 19ستمبر کو روایتی حریفوں پاکستان اور ہندکے مابین مقابلہ شیڈول ہے ،اس مقابلے کے لئے کرکٹ شائقین میں تو بہت جوش و خروش پایا جارہا ہے تاہم ملک بھر میں محرم الحرام کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک ہندٹاکرے کے لیے صوبے بھر میں بڑی ا سکرین نصب کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ،اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے،مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی قسم کے ہلے گلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اس مراسلے کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: