واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے کی خاطر واشنگٹن حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے، جب ٹرمپ کے اعلیٰ اقتصادی مشیر نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے مذاکرات کی بحالی کی خاطر چینی حکام کو مدعو کر لیا ہے۔ اس پیشرفت پر ٹرمپ نے کہا کہ دراصل بیجنگ حکومت دباؤ میں ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ڈیل کر لے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی مارکیٹ میں بہتری جبکہ چین کی مارکیٹوں میں مندی پیدا ہو رہی ہے۔