واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ چین سے آنے والی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے محصولات لگانے کے لیے کام شروع کر دیں۔صدر ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لگانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیاہے جب دوسری جانب امریکہکے وزیر خزانہ سٹیون منوچن چین کے ساتھ تجارتی تنازع حل کرنے کے لیے دوبارہ بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔