شلوار قمیض ، ساڑھی،پینٹ شرٹ پسندہیں،فضا علی
پاکستان کی معروف اداکارہ فضا علی نے کہاہے کہ مجھے شلوار قمیص ، ساڑھی اور پینٹ شرٹ تینوں اچھے لگتے ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انسان کو وہی لباس پہننا چاہئے جو اس پر اچھا لگے۔ساڑھیاں پہننا مجھے زیادہ پسند ہے مگر اس کے ساتھ شلوار قمیص بھی پہنتی ہوں جبکہ جینز اور شرٹ بھی مجھے پسند ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ اور بھی بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جن پر ساڑھی بہت اچھی لگتی ہے اور خاص طور پر بشریٰ انصاری پر تو ساڑھی بہت ہی جچتی ہے ۔