غلطیاں ہوئیں، افسوس ہے، لیلیٰ
اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ ہر انسان سے ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جن پر پوری زندگی پچھتاوا رہتا ہے اور میں نے بھی زندگی میں ایسی غلطیاں کی ہیں جن کا مجھے آج تک افسوس ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسروں پر بھروسہ کر کے اپنا بہت زیادہ نقصان کیا ۔جب تک والدہ زندہ تھیں تو مجھے کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوتی تھی مگر انکے جانے کے بعد مجھے سپورٹ کرنے والا کوئی نہیں تھا اور اسی وجہ سے مجھ سے غلطیاں بھی ہوئیں مگر اب میں نے دنیا میں زندہ رہنے کے کچھ گر سیکھ لئے ہیں جو آج میرے کام آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ان تمام دوستوں کی مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ۔