سگریٹ ترک کرنے کی سہ ماہی فیس 2400ریال
عنیزہ ... یہاں انسداد تمباکو نوشی پروگرام نے واضح کیا ہے کہ 2400ریال میں 3ماہ کے دوران سگریٹ نوشی ترک کرانے کا پروگرام شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحجہ 1439ھ کے اختتام تک موبائل اور مستقل کلینک سے اس مقصد کیلئے رجوع کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ34ہزار782تک پہنچ گئی۔ اب تک 31فیصد افراد سگریٹ نوشی کی عادت سے آزاد ہوچکے ہیں۔