Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالیگا لیگ:بارسلونا کی رئیل سوسائیڈاڈ کو ہرا کر چوتھی فتح

 
بارسلونا :اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے رئیل سوسائیڈاڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی۔ اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے رئیل سوسائیڈاڈ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کر لی۔ پہلے ہاف میں سوسائیڈاڈ کلب کو بارسلونا کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں بارسلونا کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے 2 گول کر کے بازی پلٹ لی اور بارسلونا کی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ فاتح کلب کی جانب سے سوریز اور ڈیمبل نے ایک، ایک گول کیا جبکہ رئیل کی طرف سے واحد گول ایلس ٹونڈو نے کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: