Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیریں مزاری کا بیگ سیکیورٹی اہلکار نے کیوں اٹھایا؟

اسلام آباد... وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سیکیورٹی گارڈ کو ہینڈ بیگ تھمانے کی خبر کو مسترد کردیا ۔ وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا کہ انہوںنے بیگ زمین پر رکھا تھا البتہ سیکورٹی گارڈ نے خود سے اسے ا ٹھالیا تھا ۔ٹوئٹر پر بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران اپنا بیگ زمین پر رکھا تھا انتظامیہ کی جانب سے بیگ کو ہٹانے پر سیکیورٹی گار ڈ نے بیگ خود سے اٹھا لیا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ہدف بنانے سے پتہ چلتا ہے کہ انسانی حقوق کی وزارت میں میرا کام مخالفین کی پریشانی کا باعث ہے۔ تمام حربوں کے باجود انسانی حقوق کے لئے کام جاری ر کھوںگی ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر ایک تقریب میں مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب کی ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں سیکیورٹی اہلکار شیریں مزاری کا بیگ اٹھائے ہوئے ہے ۔اس سے قبل شیریں مزاری کی دفتر میں سوتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہو چکی ہے ۔

شیئر: