Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگالیوں اور افغانیوں کے بچوں کیلئے بنی گالہ؟

 
  کراچی ...وزیر بلدیات سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے بنگالیوں اور افغانیوں کے بچوںکو شناختی کارڈ دینے کے بیان کی مذمت کی ہے۔عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بنگالیوں اور افغانیوں کے بچوںکا دکھ ہوتا تو بنی گالہ کے دروازے کھول دیتے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں پناہ گزینوں کا بوجھ کئی سالوں سے برداشت کررہے ہیں۔عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان پناہ گزینوں کی مدد کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بنگالیوں کی شناختی کارڈ کی مشکلات کو دور کرنے پر اعتراض نہیں۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو شہریت دینے پر شدید اعتراض ہے۔ انکی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔اگر وہ کام کررہے ہیں تو اسکی اجازت دینے کا راستہ تلاش کرنا چاہئیے لیکن پاکستانی شہریت دینے سے مسائل پیدا ہو نگے ۔ ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج کراچی میں کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنا چا ہیئے تھی۔ سعید غنی نے کہا کہ ماسٹر پلان پر وزیر اعظم کا بیان 18ویں ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس کراچی کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔عمران خان کراچی میں صفائی کی فکر کے بجائے پشاور کو کچرے سے صاف کریں۔
 

شیئر: