Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگ کھٹ طوفان: چین میں بارش

بیجنگ ... تباہ کن طوفان منگ کھٹ سے چین کے جنوبی علاقوں میں پیر کو زبردست بارش ہوئی۔ بارش اور تیز ہوا سے نقل و حمل کی خدمات معطل ہوکر رہ گئیں۔ طوفان کے باعث لاکھوں لوگوں کو اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ حاصل کرنا پڑی۔فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان منگ کھٹ نے اتوار کو چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں دستک دی۔ فلپائن میں اس طوفان سے 50 سے زائد افراد کے مارے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ چین کے محکمہ موسمیات نے پیر کو4 تا6 انچ تک بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق24 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ حاصل کی ۔ 
 
 
 

شیئر: