Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی پابندیاں، فلسطینی بیروزگاری میں سب سے آگے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔۔۔ا قوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں بیروزگاری کی شرح دنیا کے دیگر خطوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے تجارت وترقی (انکٹاڈ)کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کا گنجان آباد علاقہ غزہ بیروزگاری کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے۔ ماضی کی نسبت غزہ میں بیروزگاری نہ صرف اپنے عروج پر ہے بلکہ پورا فلسطینی بیروزگاری کے اعتبار سے دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں بیروزگاری کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے جمود کا شکار ہیں۔ غزہ میں تعمیر وترقی کا عمل منجمد ہوچکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اراضی میں 2017ء  کے دوران بیروزگاری کا تناسب 27.4 فی صد تھا جبکہ گزشتہ برس قومی پیداوار میں 11 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق فلسطین میں 30 سال سے کم عمر کے نصف فلسطینی بیروزگار ہیں۔

شیئر: