Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفان :فلپائن میں 49 افراد ہلاک، 50 لاکھ متاثر

ہانگ کانگ.... انتہائی طاقتور سمندری طوفان ”منگ کھٹ‘ ‘پوری قوت کے ساتھ چین اور ہانگ کانگ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کی زد میں آ کر فلپائن میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہو گئے۔وہاں اس آفت کی تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ طوفان سے ملک کے شمالی حصوں میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ ایک بیان کے مطابق تقریباً 50 لاکھ افراد اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔
 

شیئر: