Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر جمہوریہ کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی۔۔۔۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر کووند نے ٹویٹر پرتحریر کیاکہ انہماک کے ساتھ قوم و ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے انتھک محنت کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد اور نیک خواہشات قبول ہو،آپ کی عمر دراز ہو اور ملک کی خدمت کرتے رہیں۔دوسری جانب کانگریس کے صدر راہول گاندھی ، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات ور ہنماؤں نے وزیر اعظم کو یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ واضح ہو کہ وزیر اعظم مودی آج 68برس کے ہوگئے۔ ان کی پیدائش 17ستمبر 1950کو گجرات کے واڈ نگر میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - -  -علی گڑھ: مندر کے پجاری سمیت2افراد کا قتل، علاقہ میں سنسنی

شیئر: