Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف500روپے میں فضائی سفر ؟

نئی دہلی۔۔۔۔فضائی سفر کرنا اب بس اور ٹرین کے مقابلے میں کافی سستا ہوگیا ہے۔ آج سے صرف 500روپے میں ہوائی سفر کرنے کیلئے ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ایئرلائنز کی صنعت میں یہ اب تک کا سب سے سستا فضائی ٹکٹ ہوگا۔ایئر ایشیا نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آج پیر سے اس رعایت کاآغاز ہوجائیگا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس رعایتی پیشکش کے تحت ہندوستان کے21مقامات پر سفرکرنے کیلئے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ایئر لائنزنے کہا کہ مسافر یکطرفہ سفر کیلئے ٹکٹ 500روپے میں بک کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر مقامات پر سفر کرنے کیلئے 500روپے کے ساتھ1000اور 1500روپے میں بھی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔یہ رعایتی پیشکش17ستمبر سے 23ستمبرتک جاری رہے گی جو ایئر لائنز کی تمام پروازوں پر نافذ ہوگی۔ٹکٹ بک کرنے کے بعد اس کی میعاد 17ستمبر سے 30نومبر تک ہوگی۔ایئر ایشیا کے مارکیٹنگ سربراہ راج کمار پرناتھم نے بتایا کہ ہم رعایتی پیشکش کے ذریعے لوگوں کو فضائی سفر سے لطف اندوز کرانا چاہتے ہیں۔ اس رعایت کے تحت، امرتسر، باغ ڈوگرا، بنگلور، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، گوہاٹی، حیدرآباد، امپھال، اندور، کوچی، ناگپور، نئی دہلی، پانا جی، پونے، رانچی، سری نگر، سورت اور وشاکھا پٹنم شامل ہیں۔
ہندوستان کی خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: