یوپی: گاؤں کے لوگوں نے پوسٹر لگایا’’ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں‘‘
نئی دہلی۔۔۔۔شیڈول کاسٹ ،شیڈول ٹرائبزاور دیگر بیک ورلڈ کلاسز کیخلاف احتجاج رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ بارہ بنکی کے گاؤں گنج بستی میں بھی ہورڈنگ لگا کر سورنوں نے اس کی مخالفت کی۔ اس احتجاجی مظاہرے میں راشٹریہ ہندو ایکشن کمیٹی اور راشٹریہ برہمن نوجوان سبھا کے کارکن شامل تھے۔ لوگوں نے بینر پر تحریر کیا کہ یہ گاؤں سورنوں کا ہے اور ایکٹ کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ مانگ کر شرمندہ نہیں کریں۔یہاں تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کا داخلہ ممنوع ہے۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جس کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔ایس سی ،ایس ٹی ایکٹ معاملے پرکہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت جاری رہے گی اور آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کرینگے۔راشٹریہ ہندو ایکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے ہم پر کالے قانون کو مسلط کردیا۔حکومت سورنوں کو اس طرح نظر انداز نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سورنوں کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے۔