Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد جان کی سلامتی کیلئے کوشاں

سعودی عرب سے شائع ہونے والے ا خبار ”عکاظ“ کا اداریہ
سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد میں شامل ممالک یمن میں فوجی آپریشن کرتے وقت شہریوں کو ہر طرح کے خطرات سے بچانے کیلئے انتہائی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔ یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔ وجہ یہ ہے کہ حوثی باغی فوجی چھاﺅنیاں آبادی کے اندر قائم کئے ہوئے ہیں۔ گھروں کی چھتوں اور صحت اداروں میں جنگجو تعینات کئے ہوئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کو یہ بیان دیکر کہ عرب اتحاد میں شامل ممالک شہریوں کی جان بچانے اور بنیادی ڈھانچے کو خطرات سے دوچار ہونے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کررہے ہیں، عرب اتحادیوں کا یہ عمل قابل تعریف ہے۔
عرب اتحاد کی عسکری اسکیمیں واضح کررہی ہیں کہ انکا بنیادی مقصد یمنی عوام کو ا یران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی دہشتگردی کے آتش فشاں سے نکالنا اور یمنی ریاست اور اسکے اداروں کی بازیابی ہے۔ حوثیوں نے پورے ملک کو فاقہ کشی کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ اکثر باشندوں کو جیلوں میں ٹھونس رکھا ہے۔ ہزاروں کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ حوثیوں کی ان خلاف ورزیوں او ر ریاست کے خلاف بغاوت ہی نے عرب اتحاد کو یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کی اپیل پر یمن میں مداخلت پر مجبور کیا۔ عرب اتحادی حسنِ ہمسائیگی اور اخوت کے جذبے سے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق یمن میں کارروائی کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: