Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی حکومت نے مشاعر مقدسہ میں بہترین انتظامات گئے ، سفیر پاکستان

ایام حج میں رضا کاروں کی کارکردگی بھی مثالی رہی ،امسال پاکستانی حجاج کو ساڑھے 4 ارب روپے سبسڈی دی گئی ، خان ہشان بن صدیق کا تقریب سے خطاب
ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
  پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سرپرست اعلیٰ اور ممتاز بزنس مین چوہدری فریاد احمد کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور کے علاوہ سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق۔ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمودلطیف اور دیگر افسران کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دینے کے حوالے سے عشائیے کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ  حج ایک عظیم عبادت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ مجھ سمیت پاکستانی حجاج کے علاوہ دنیا بھر کے 23 لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ اس بار حج کے انتظامات بہت اچھے کیے گئے تھے۔ انتظامی معاملات کے علاوہ سیکیورٹی کے انتظامات کو مثالی بنایا گیا تھا اور حج کو جس طرح سعودی حکومت نے کامیاب بنایا ہے میں اس کیلئے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سیکیورٹی فورسز کے وہ ہزاروں جوان جنہوں نے مشاعر مقدسہ میں لاکھوں حجاج کو سیکیورٹی فراہم کرنے علاوہ رہنمائی بھی کی، ان کے زبردست کام کو سراہتا ہوں۔رضا کاروں کی جانب سے جس طرح حجاج کرام کی خدمت کی جاتی ہے، ان کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ سفیر پاکستان نے بتایا کہ آئندہ سال ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستانی حجاج کے امیگریشن   معاملات پاکستان میں ہی ممکن بنائے جا سکیں تاکہ سعودی عرب پہنچنے پر ان کو ائیر پورٹس پر زیادہ انتظار نا کرنا پڑے ۔ امسال پاکستانی حجاج کو بہترین رہائشی عمارتیں اور سفری سہولیات کیلئے نئی اور جدید ٹرانسپورٹ مہیا کی گئی۔پاکستان  حج مشن کے عملے نے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اس مرتبہ سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وجہ سے پاکستانی حجاج کو ساڑھے4ارب روپے کی سبسڈی دی گئی اور انہیں پہلے سے مقررہ ریٹس پر سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔ سفیر پاکستان چوہدری فریاد احمد کی جانب سے شاندار عشائیے دینے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفارتخانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ پاک سعودی عسکری تعلقات ہمیشہ سے نمایاں رہے ہیں اور دونوں ممالک اکثر مشترکہ فوجی مشقوں کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہیں۔ بریگیڈیئر شاہد منظور کا کہنا تھا کہ ریاض میں پاکستانی کمیونٹی بہت متحرک اور ایک گلدستے کی مانند ہے ۔اس نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے ۔میں اپنے ساتھ حسین یادیں لیکر واپس جا رہا ہوں۔  میجر جنرل( ر ) شوکت حیات جو کہ آجکل پاکستانی اسکولز میں طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے کوشاں ہیں کا کہنا تھا کہ  ہمیں پاکستان میں بہتر تعلیمی معیار کے فروغ کیلئے نچلے درجے سے لیکر یونیورسٹی کے لیول تک تعلیمی میدان کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنا ہونگے  ۔ اس حوالے سے ہم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء کیلئے مختلف ٹورز کا اہتمام کیا ہے جس میں بچے جرمنی سمیت دیگر ممالک میں جاکر وہاں کے تعلیمی اداروں کے ماحول کو جانچ سکیں گے اور انہیں اندازہ ہوگا کہ پاکستانی بچے کیسے آگے بڑھ کر دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض وسیم ساجد نے ادا کیے ۔ عشائیے کے میزبان چوہدری فریاد احمد کا کہنا تھا کہ ہماری یہ روایت رہی ہے کہ ہم سفارت خانہ پاکستان کے تمام نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور جب وہ اپنے فرائض منصبی پورے کرکے واپس لوٹتے ہیں تو ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جیسا کہ بریگیڈیئر شاہد منظور اب پاکستان کے علاقے وزیرستان میں ٹرانسفر ہو رہے ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دہشتگردی اور ہشتگردوں سے پاک کر دے اور ہمارے بچے اور پوری قوم ایک محفوط پاکستان میں رہیں اور ان کا مستقبل تابناک ہو ۔
مزید پڑھیں:- - - -"کلثوم نوازمشرقی اقدار کی حامل خاتون تھیں"

 

شیئر: