تیل کی تلاش کیلئے 133ارب ڈالرکا بجٹ
ریاض .... آرامکو کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر محمد القحطانی نے بتایا کہ سعودی آرامکو آئندہ 10برس کے دوران تیل کی تلاش ، کھدائی اور متعلقہ اسکیموں پر 133ارب ڈالر سے زیادہ کا بجٹ لگائیگی۔ آرامکو کے چیئرمین امین الناصر نے بتایا کہ سعودی آرامکو ہر سال ہزاروں کلو میٹر کے دائرے میں پیٹرول اور گیس کی تلاش کا سلسلہ قائم کئے ہوئے ہے۔