Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی سے ملاقات کیلئے 13ہزارفٹ بلندی سے لگائی چھلانگ

نئی دہلی۔۔۔۔امریکہ میں35سالہ اسکائی ڈائیور شیتل مہاجن نے امریکہ میں 13000فٹ بلندی سے چھلانگ لگاکر وزیر اعظم نریندر مودی کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ہندوستانی پیرا جمپرشیتل مہاجن نے امریکہ کے شہر شکاگو میں 13ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے سے چھلانگ لگائی ۔ ان کے ہاتھ میں مودی کی سالگرہ کی مبارکباد کا پوسٹر نظر آرہا ہے۔شیتل نے اس کارنامے کا وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔پدم شری ایوارڈ یافتہ شیتل مہاجن نے  ٹویٹر پر تحریر کیا کہ میں گزشتہ 4سال سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی کوشش کررہی ہیں مگر ان کے آفس سے کوئی جواب نہیں ملا۔اب میرے اس کارنامے کے بعد مجھے ان سے ملاقات کی اجازت ملنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -انڈیگو ایئرلائنز پر61ہزارروپے جرمانہ

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: