Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے ڈیموں کی تعمیر: قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

 اسلام آباد: ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے علی محمد خان نے نئے ڈیمز کی تعمیر کے لیے قراداد پیش کی، جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متنازع ڈیمز کی تعمیرکے خلاف احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی کے یوسف تالپورنے کہا کہ وہ ڈیم نہ بنائے جائیں جن کو 3 صوبے مسترد کرچکے ہیں تاہم بھاشا ڈیم پرہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ واٹر پالیسی میں بھاشا اور گومل ڈیم پر مکمل اتفاق ہوا تھا۔ صوبوں کے درمیان متفقہ واٹر پالیسی پر دستخط ہوئے تھے ، ہمیں پانی کی بچت کے لیے بھی اقدامات اٹھانے پڑیں گے ، پانی جمع کرنے سے زیادہ اہم پانی بچانا ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواجہ آصف نے جس دستاویز کا ذکر کیا اس سے ہمیں اتفاق ہے۔ اگرخیبرپختونخوا اور سندھ کو کالا باغ ڈیم پراعتراض ہے توہم یہ منصوبہ نہیں چھیڑیں گے۔ کالا باغ ڈیم پربلاوجہ قومی بحث شروع کروا دی گئی ہے ، ہم وفاق کی مضبوطی کے لیے صوبوں کے تحفظات کا احترام کریں گے ۔
 

شیئر: