یوم وطنی 88 کا جشن منانے کا فیصلہ،70سے زیادہ تقریبات ہونگی، محکمہ سیاحت
ریاض.... سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثہ یوم وطنی 88کا جشن سعودی عرب کے تمام علاقوں میں منائیگا۔ محکمے نے سیاحتی ، تاریخی اور ثقافتی پروگرام ترتیب دیدیئے ہیں۔ 70سے زیادہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔سعودی شہرو ںاو رمقیم غیر ملکیوں میں یوم الوطنی کے موقع پر عجائب گھروں کی اہمیت اجاگر کی جائیگی۔سیاحت کی ثقافت کا پرچار کیا جائیگا۔ مشرقی ریجن میں 17پروگرام ہونگے۔ ان میں سے 7دمام میں ہونگے۔ کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دارین مال کمپلیکس ، الاتفاق کلب میں یہ پروگرام کئے جائیں گے۔الخبر میں یوم الوطنی پر سائٹک سینٹر الراشد مال میں 2پروگرام، حفر الباطن، الخفجی، راس تنورہ میں ایک، ایک پروگرام ، الاحساءمیں 2، الہفوف اور المبرز میں ایک، ایک پروگرام ہوگا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 4بڑے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ ان میںسے 2جدہ ساحل سمندر اور جدہ کے تاریخی علاقے میں ہونگے جبکہ طائف اور مکہ مکرمہ میں ایک، ایک پروگرام رکھا گیا ہے۔ تبوک میں یوم الوطنی کی 7تقریبات ہونگی۔ یہ تبوک شہر، الوجہ، املج، تیمائ، حقل اور ضباءمیں کی جائیں گی۔ مدینہ منورہ ریجن میں 9جشن ہونگے۔ ان میں سے 5مدینہ منورہ شہر اور 4ینبع میں رکھے گئے ہیں۔ریاض ریجن میں 7پروگرام ہونگے۔ سب سے بڑا پروگرام دارالحکومت ریاض ، ایک، ایک الدلم، وادی الدواسر ،شقراء، سدیر اور المجمعہ میں ہونگے۔ الجوف ریجن میں 4پروگرام، سکاکا، دومتہ الجندل، طبرجل، القریات، قصیم میں 5، عنیزہ،المذنب، الرس، النبھانیہ، جازان میں 3، جازان شہر، قادی مال، الراشد مال، باحہ میں 7پروگرام ہونگے۔ المندق، بلجرشی، المخوہ، الکری اور باحہ شہر ان کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔ عسیر ریجن کے 2بڑے جشن ابہا میں منعقد کئے جائیں گے۔ حدود شمالیہ کی 5 تقریبات عرعر، رفحائ، طریف میں ہونگی۔حائل اور نجران میں بھی یوم وطنی کے جشن شایان شان طریقے سے منائے جائیں گے۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی سیاحتی رابطہ مرکز سے 19988پر رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔