Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اور افغان صدر میں اہم علاقائی و باہمی امور پر گفتگو

نئی دہلی- - -  -  وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میںامن و امان کی صورتحال  سمیت دیگراہم علاقائی و باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی کی دعوت پر آئے ہوئےافغان صدر نے یہاں حیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں افغانستان میں ہونے والے انتخاب سےقبل ملک میں امن وامان کے عمل کا جائزہ لیا۔ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے افغان عوام کو درپیش چیلنج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور افغانستان کے کثیر جہتی اسٹرایٹجک  معاملات کاجائزہ لیا۔افغانستان اور ہند کے مابین تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔ دونوں رہنماؤں کے 12 سے 15 ستمبر کے درمیان ہند افغانستان تجارت و سرمایہ کاری نمائش کی کامیابی سے اختتام پر تعریف کی۔ چابهار بندرگاہ اور فضائی راہداری سمیت  باہمی رابطےمضبوط کرنےکا عزم کیا ۔ میٹنگ میں فریقین نے انسانی وسائل کی ترقی اور دیگر منصوبوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی شراکت داری کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مودی کابینہ کی جانب سے طلاق ثلاثہ آرڈیننس منظور

شیئر: