صنم ماروی فنڈریزنگ کیلئے امریکہ میں 17شوز کریںگی
پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی امریکہ میں شوکت خانم میموریل اسپتال کی فنڈریزنگ میں حصہ لیں گی۔ انہیں کینسراسپتال انتظامیہ کی طرف سے دعوت دی گئی ہے۔صنم ماروی اگلے ماہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اپنے سر بکھیر کر شائقین کو محظوظ کریں گی۔ بتایاگیاہے کہ صنم ماروی امریکہ میں ہونے والے 17 شوزمیں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جس میں پاکستانی اور ہندوستانی گلوکاربھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔گلوکارہ نے کہا کہ مجھے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے۔ کینسرکے مریضوں کے لئے فنڈریزنگ میں حصہ لینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ صنم مارو ی نے کہا کہ میں نے اپنے نئے گیتوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ فی الحال نغمات کی دھنیں تیارکی جارہی ہیں۔