57 سالہ فلم ڈائریکٹر کی 69 سالہ” سہیلی “کو شادی کی پیشکش
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
17 ستمبر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر”ایمی ایوارڈز“ کی 70 ویں تقریب کے دوران کچھ عجیب اتفاق ہوا۔ 57 سالہ فلم ڈائریکٹر گلین ویز نے فلمی انداز میں اپنی 69 سالہ دوست جین سیونڈسن کو شادی کی پیشکش کر دی۔برطانوی اخبار کے مطابق گلین ویز نے اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر میں سب سے پہلے اپنی عمر رسیدہ ”سہیلی“ کی تعریف کی۔فلم ساز نے خاتون دوست کو اسٹیج پر بلانے کے بعد فلمی انداز میں انہیں شادی کی پیش کش کی، جسے سنتے ہی خاتون شرما گئیں ۔ گلین ویز نے اپنی جیب سے انگوٹھی نکالتے ہوئے بتایا کہ یہ وہ انگوٹھی ہے جسے 76 برس قبل ان کی والدہ نے انگلی میں پہنا تھا۔فلم ڈائریکٹر کے اس حقیقی فلمی انداز پر جہاں ٹویٹر اور انسٹاگرام پر تعجب کا اظہار کیا گیا، وہیں امریکی و برطانوی میڈیا میں بھی ان کے اس اظہار کے چرچے رہے۔