Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکاکیلئے ”سمیتا پاٹل“ایوارڈ

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ”سمیتا پاٹل“ایوارڈ دیا گیا ہے۔انوشکا کو یہ ایوارڈ ان کی فلمی خدمات کے سلسلے میں پریا درشنی اکیڈمی گلوبل ایوراڈز کی جانب سے دیا گیا ہے ۔انوشکا نے ”سمیتا پاٹل“ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہاکہ انہیںخوشی ہے کہ یہ ایوارڈ ان کو ایسے وقت دیا جا رہا ہے جب وہ فلم انڈسٹری میں اپنے 10سال مکمل کر رہی ہیں۔اس ایوارڈ کا ملنا اس بات کا مظہر ہے کہ کریئر کے دوران فلموں کے لئے ان کے انتخاب درست تھے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی فلمی بیک گراﺅنڈ سے نہیں آئیں، نہ ہی اس شعبے میں ان کا کوئی رہنما تھا لیکن اس کے باوجود مجھے اپنانے اور نوازنے کے لئے میں فلم انڈسٹری اور اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں ۔
 

شیئر: