Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

پاکستان فلم انڈسٹری میں 50سال تک اپنے فن کا لوہا منوانے والے نامور اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 9برس بیت گئے۔قیام پاکستان سے قبل فیروزپور میں پیدا ہونے والے یوسف خان نے اپنے کرئیر میںبے شمار کردار نبھائے ۔ 1954ءمیں ہدایتکار اشفاق ملک کی فلم ”پرواز “میں پہلی بار اس وقت ہیرو کا کردار ادا کیا ۔فلم باکس آفس پر فلاپ رہی لیکن یوسف خان کی اداکاری لوگوں کے دلوں پر نقش ہو گئی جس کے بعد کامیابیوںکا سفر شروع ہوگیا ۔ریاض شاہد کی فلم بھروسہ اور پنجابی فلم ملنگی نے انہیں فلمی دنیا میں مستقل مقام بنانے میں مدد دی ۔انہوں نے غرناطہ ، الہلال ، ٹیکسی ڈرائیور ، آسمان ، غلامی ، بت شکن ، بڈھا گجر ، دھی رانی اور جبرو جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ۔اکھڑ اور ضدی جیسی فلموں نے انہیں بام عروج پر پہنچا دیا ۔ مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے یہ باصلاحیت اداکار 20ستمبر 2009ءکو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ۔
 

شیئر: