Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین بیک کیمروں کے ساتھ سام سنگ کا نیا فون متعارف‎

سام سنگ کمپنی نے اپنا پہلا 3 کیمروں والاا سمارٹ فون گیلیکسی اے 7 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ایک مڈرینج اسمارٹ فون ہے اور اس میں 6 انچ بیزل لیس سپر امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں اوکٹا کور پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگٹ آپریٹنگ سسٹم اور 3000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی۔ فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی بڑی خاصیت اسکے پشت پر دیئے جانے والے تین کیمرے ہیں جس میں پہلا 24 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ، دوسرا 8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ سینسر اور تیسرا 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کے فرنٹ پر سیلفی کے لیے 24 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ کیمرے سے رات کے وقت کم روشنی میں بھی بہتر تصاویر لی جا سکتی ہیں اس کے علاوہ سین آپٹیمائزیشن فیچر کو بھی اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کو نیلے ، کالے ، سنہرے اور گلابی رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسے آئندہ ہفتوں میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
 

شیئر: