برلن.... دنیا کی سب سے پہلی ہائیڈرو انجنوں سے چلنے والی ٹرین اب جرمنی کے طول و عرض میں چلنے لگی ہے۔ اس حوالے سے معلومات کے مطابق ٹرین کی ابتدا سردست 62میل لمبے روٹ پر شروع ہوگئی ہے۔ ہائیڈروجن پاور سے چلنے والا انجن فرانسیسی فرم آ مسٹرانگ نے تیار کیا ہے۔ جو جرمنی کیلئے جدید ترین بلٹ ٹرین بھی تیار کررہی ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ ہائیڈروجن ایندھن سے بننے والی بیٹریوں ہائیڈروجن اور آکسیجن دونوں کو ملا کر بجلی پیدا کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس قسم کی ماحول دوست مزید 14 ٹرینیں 2021ءتک چلنا شروع ہوجائیں گی۔ واضح ہو کہ جرمنی دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں اس قسم کے ایندھن سے ٹرین چلائی جارہی ہے۔ آمسٹرانگ ذرائع کا کہناہے کہ جرمنی میں کامیاب تجربے کے بعد وہ اس قسم کی ہائیڈروجن ٹرینیں برطانیہ ، ہالینڈ، ڈنمارک، ناروے، اٹلی اور کینیڈا میں بھی چلائیگی جبکہ خود فرانس میں جو آمسٹرانگ کا مرکز ہے پہلی ہائیڈروجن ٹرین 2022ءمیں شروع ہوگی۔