فجیرہ میں خلیل الرحمن بونیر کے اعزاز میں تقریب
نمائندہ اردو نیوز۔ فجیرہ
پاکستان سوشل سنٹر کے سابق اسپورٹس سیکرٹری خلیل الرحمن بونیری حج بیت اﷲ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات واپس پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر پختون کمیونٹی کے سرکردہ رہنما اور یوا ے ای میں مقیم اہم علمی ‘ادبی ‘سیاسی و سماجی شخصیات صدر پختون ویلفیئر آرگنائزیشن محمدزبیر خان ‘ملک رحمن بنگش‘عبداﷲ خان ‘نظار یوسفزئی ‘ذوالفقار خان ‘جہان کبیر و دیگر نے انہیں حج بیت اﷲ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ خلیل الرحمن بونیری نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حج سعادت حاصل کرنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے اپنا گھر دکھایا اور یہ عظم سعادت حاصل کر سکا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم دوست احباب اور دیگر شخصیات کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مبارک باد سے نوازا ۔یادرہے کہ خلیل الرحمن بونیر فجیرہ میں معروف پاکستانی سماجی شخصیت کے حوالے سے جانے پہنچانے جاتے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہود کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں۔