Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار : مظفر پور کے سابق میئر کا قتل ، حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار

مظفر پور۔۔۔۔بہار کے ضلع مظفر پور میں شہر کے مصروف ترین علاقے بنارس بینک چوک پر موٹر سائیکل سوارحملہ آوروں نے سابق میئر سمیر کمار اور ان کے ڈرائیور پر فائرنگ کردی جس سے موقع پر ہی دونوں کی موت ہوگئی۔حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سمیر کمار اپنی گاڑی سے جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے اوورٹیک کیا اور اے کے47رائفل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ سمیر کمار کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ان پر 50سے زائد گولیاں برسائی گئیں جس سے پورا جسم چھلنی ہوگیا۔اس فائرنگ میں ڈرائیور کی بھی موت ہوگئی۔واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول برپا ہوگیا۔ لوگ دکانیں اور کاروبار بند کرکے بھاگنے لگے اور ہر طرف سنسنی پھیل گئی۔سابق میئر کے قتل کے پیچھے لینڈ مافیا کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں پٹیاسامیں سہارا کی کروڑوں روپے کی زمین کے لین دین کا معاملہ موضوع بحث رہا۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سمیر کمار کی گاڑی میں زمین کے کاغذات بھی موجود تھے۔ سمیر کمار مظفر نگر میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت کے حامل تھے۔ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ قتل سیاسی، سماجی یا ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - - بھوٹان ہندوستانی فیملی کاحصہ رہا ،وینکیانائیڈو

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: