Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کی مودی پر تنقید، رافیل سودے پر وڈیو جاری

نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولندے کے اس انٹرویو کا ویڈیو جاری کیاجس میں انہوں نے کہا تھا کہ رافیل جنگی طیارہ کے سودے میں آف سیٹ پارٹنر کے لئے انل امبانی کی کمپنی کا نام ہندوستانی حکومت کی تجویز تھی۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر وڈیو شیئر کیا جس میں فرانس کے سابق صدر نے کہا کہ رافیل سودے میں آف سیٹ پارٹنر کے طور پر انل امبانی کی کمپنی کا انتخاب ان کی حکومت نے نہیں کیا تھا۔ اس دوران فرانس کے جونیئر وزیر خارجہ جے بی لےموين نے خدشہ ظاہر کیا  کہ رافیل سودے کے سلسلے میں  اولندے کے تبصرہ سے ہند،فرانس تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کانگریس رافیل سودے میں بے ضابطگی کے لئے مسلسل حکومت پرتنقید کررہی ہے۔اس کا الزام ہے کہ یہ صدی کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ وزیر اعظم نے سرکاری شعبے کی کمپنی ہندوستان ايروناٹیكلس لمیٹڈ کو آف سیٹ پارٹنر سے ہٹا کر انل امبانی کی کمپنی کا انتخاب کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم مودی نے سکم کے پہلے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

شیئر: