Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں تقریب

نواز شریف عوامی لیڈر ہیں ، انہوں نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ، عدلیہ نے عدل پر مبنی فیصلہ دے کر انصاف کا بول بالا کیا ،  شرکاء کا اظہار مسرت
 ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
     سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں  مسلم لیگ( ن) ریاض ریجن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کا شرف رانا عمر فاروق کو حاصل ہوا جبکہ نعت رسول مقبول عابد شمعون چاند نے پیش کی ۔پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے رہنما زاہد سندھو نے  نظامت کے فرائض  انجام دیتے ہوئے آنے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف عوامی لیڈر ہیں، انہوں نے جس جرأت مندی کا مظاہرہ کیا اور ان کی بیٹی نے جس طرح آمرانہ فیصلوں کا سامنا کرکے جیل میں وقت گزارا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنی قوم سے کس قدر لگائو اور پیار کرتے ہیں۔ آج وقت نے ثابت کیا کہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ نے عدل پر مبنی فیصلہ دے کر انصاف کا بول بالا کیا ہے۔ سر پرست اعلیٰ چوہدری عبدالمجید گجر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے یہ ثابت کیا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کی ۔ آج پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں پاکستانی بہت خوش ہیں اور عدلیہ کے اس غیر جانبدار اور انصاف پسند فیصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب نے کہا کہ میاں نوازشریف نے گزشتہ 5  برسوں  کے دوران ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا  ۔ تقریب میں سینیئرنائب صدر رانا خادم حسین نے اپنی پنجابی شاعری کے ذریعے میاں نواز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں قاضی اسحاق میمن ،خادم بجاڑ،ناصر آرائیں، رانا عمر فاروق ،امتیاز احمد،ریاض راٹھور ،ملک اکمل ،جاوید خان ، ملک عصمت اللہ،مرزا  منیربیگ،ظہور خان، فیصل علوی ، اقبال ودود ،چویدری اکرام اور دیگر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے جو قابل تحسین اور جمہوریت کے لیے خوش آئندہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -جمہوریت کیلئے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
 

شیئر: