Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی فیڈریشن کی ناکامی پر وزیر اعظم اور چیف جسٹس نوٹس لیں

 
کراچی:پاکستان کے نامور سابق ہا کی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے غیرملکی ہیڈکوچ کے مستعفی ہوجانے کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ناکامی قرار دیا ہے اور قومی کھیل کو تباہی سے بچانے کیلئے وزیر اعظم سے مداخلت اور چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ سابق کپتان اولمپیئن سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ خطیر معاوضے پرغیرملکی کوچ کو لانے کا فیصلہ ہی غلط تھا اور رقم کے ضیاع کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔ رولینٹ اولٹمین نے پاکستان ہاکی ٹیم کے مورال کو بہت نقصان پہنچایا۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ رہنے والے ایک اور سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے کہا کہ فیڈریشن، اپنا بویا کاٹ رہی ہے صرف مفادات کی سیاست کرکے قومی کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا اور سازش کے تحت ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف سابق اولمپئین منظور جونیئر نے کہا کہ غیر ملکی ہیڈ کوچ فیڈریشن حکام کے رویہ سے نالاں ہونے کے بعد مستعفی ہونے پر مجبور ہوا، چندہ کرکے تنخواہ ادا کرنے کی پالیسی نے اسے اس اقدام پر مجبور کیا جبکہ فیڈریشن پر مسلط ٹولہ جاتے جاتے بھی لوٹ مار کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: