ریاض.... وزارت اسلامی امور و دعوت ورہنمائی نے امسال 88ویں یوم وطنی کے موقع پر عوام کے شانہ بشانہ قومی جشن مختلف انداز میں منایا ۔ وزارت نے ڈیجٹیل اسکرین والی بسیں ریاض کی سڑکوں پر گھمائیں۔ بس پر سعودی قائدین کی تصاویر چسپاں تھی جبکہ اسکرین سے ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے۔ مقامی شہریوں نے وزارت کے اس اقدام پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔