ریلوے ٹکٹوں پر ڈیمز فنڈ کی کٹوتی شروع
لاہور: ریلوے حکام نے ڈیمز فنڈ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت پر آج سے کٹوتی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیمز فنڈ کے لیے اکانومی کلاس میں 100 روپے کے ٹکٹ پر ایک روپیہ اور 200 روپے کے ٹکٹ پر 2 روپے جبکہ اے سی کلاس کی ٹکٹ پر 10 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ رقم ہر ماہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔ ٹکٹ کے اوپر بھی ڈیمز فنڈ کی رقم کا اندراج ہوگا جوکہ ناقابل واپسی ہوگی۔